ہوانا،3؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)لاطینی امریکی ملک کیوبا میں کچھ عرصہ پہلے انتقال کر جانے والے انقلابی رہنما فیڈل کاسترو کے اعزاز میں ایک بڑی فوجی پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔ دارالحکومت ہوانا کے انقلاب اسکوائر پر ہونے والی اس تقریب میں فوجی اور ملیشیا کے دستوں نے حصہ لیا۔ اٹھاون برس پہلے اسی دن فیڈل کاسترو کی قیادت میں گوریلا فائٹرز اپنی جنگ جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ سن دو ہزار چھ اور دو ہزار گیارہ کے برعکس اس مرتبہ ہتھیاروں سے لیس گاڑیاں پریڈ میں شامل نہیں کی گئیں۔